Live Updates

ہمارے پاس نہ بجٹ ہے اور نہ پیسہ، ڈاکٹریاسمین راشد

اسپتالوں کے حالات بہت برے ہیں جس پر وزیراعظم مجھ سے ناراض ہوئے، صوبائی وزیرِصحت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 22:09

ہمارے پاس نہ بجٹ ہے اور نہ پیسہ، ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی بجٹ اس لیے اسپتالوں کی حالت ٹھیک کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے حالات شدید خراب ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان مجھ سے ناراض ہوئے۔ پیسے کی کوئی اہمیت نہیں ، دنیا کی اہم ترین چیز انسانی جان ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ وزیراعظم ڈاکٹروں سے بہت محبت کرتے ہیں اور انہیں ملک کا اثاثہ کہتے ہیں اس لیے عمران خان کی سوچ کو سامنے رکھنا سب سے اہم ہے۔ صوبائی وزیرِصحت نے بتایا کہ دنیا کے بہترین ڈاکٹروں میں پاکستان کے ڈاکٹروں کا شمار ہوتا ہے۔ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم مجھ سے بہت ناراض ہوئے لیکن ہمارے پاس نہ پیشہ ہے نہ بجٹ اس لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بارے مین بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ  ہمارا پرانا لین دین ہے یاد رہے کہ وہ 1998 سے 2000 تک پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی صدر رہی ہیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور انہوں نے 2018 کے الیکشن میں نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا لیکن انہیں ناکام ہوئی اور وہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب کی گئیں اور انہیں پنجاب میں صحت کی وزارت دی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات