آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے ملاقات

جمعرات 21 مارچ 2019 23:36

آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی معاون خصوصی ذوالفقار بخاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے ملاقات۔ نیوزیلینڈ حملوں میں متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ رابطے میں اھم کردار ادا کرنے پر معاون خصوصی نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ شہید پاکستانیوں کے اہلخانہ کے لیے فوری ٹرانزٹ ویزا دینے پر آسٹریلوی حکومت کا تہے دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آسٹریلوی سفیر نے زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ زلفی بخاری مسلسل رابطے میں رہے۔ شہید پاکستانیوں کے اہلخانہ کو نیوزیلینڈ پہنچانے میں معاون خصوصی نے کلیدی کرداد ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزیلینڈ مساجد حملے افسوسناک ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی حکومت نیوزیلینڈ حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ اس موقعے پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا حملہ آور درندہ صفت ذہنیت کا مالک تھا۔

ہمیں نفرت آمیز رویوں کو شکست دینی ہے۔ کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی مذہب یا نسل کے خلاف تعصب کو استعمال کرکے لوگوں کو نقصان پہنچائے۔ پاکستان میں نیوزیلینڈ کے اعزازی سفیر معین فدا کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ شہید پاکستانیوں کے اہلخانہ سے 15 افراد کا فوری طور پر نیوزیلینڈ بھجوانے کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزیلینڈ کی وزیراعظم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔