Live Updates

چین اور پاکستان ایک دوسرے کے قابل اعتماد دوست ، ہر مشکل میں ایک کیساتھ کھڑے رہے ہیں، قائم مقام چینی سفیر

سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے پر مثبت اثرات پڑینگے اب تک سی پیک پروگرام کے تحت 19رب ڈالر کے 22پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے جس میں سے 11مکمل ہوچکے، 11پر کام جاری ہے e دن بیلٹ ون روڈ منصوبے سے بین البراعظمی تعلقات اور تجارت میں بہتری آئیگی ۔ یہ تاثر درست ہے کہ سی پیک پر کام کی رفتار میں سستی آئی ہے لیکن اب اس میں بہتری آرہی ہے اور رفتہ رفتہ اس پہ پہلے کی طرح برق رفتاری سے کام چلنا شروع ہو جا ئیگا،انٹر نیشنل فورم فار پاکستانیز کا لمسٹ اینڈاینکرز کے وفد سے ملاقات

جمعرات 21 مارچ 2019 23:39

چین اور پاکستان ایک دوسرے کے قابل اعتماد دوست ، ہر مشکل میں ایک کیساتھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) چین اور پاکستان ایک دوسرے کے قابل اعتماد دوست ہیں جو ہر مشکل میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے ہیں، سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے پر مثبت اثرات پڑینگے اب تک سی پیک پروگرام کے تحت 19رب ڈالر کے 22پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے جس میں سے 11مکمل ہوچکے جبکہ 11پر کام جاری ہے دن بیلٹ ون روڈ منصوبے سے بین البراعظمی تعلقات اور تجارت میں بہتری آئیگی ۔

یہ تاثر درست ہے کہ سی پیک پر کام کی رفتار میں سستی آئی ہے لیکن اب اس میں بہتری آرہی ہے اور رفتہ رفتہ اس پہ پہلے کی طرح برق رفتاری سے کام چلنا شروع ہو جائیگا۔ان خیالات کا اظہار عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں قائم مقام سفیر اور سی پیک کے انچارجZhao lijian نے کالم نویسوں اور صحافیوں اور اینکرز پر مشتمل فورم IFPCA انٹر نیشنل فورم فار پاکستانیز کا لمسٹ اینڈاینکرز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت صدر فورم آصف نور کررہے تھے جبکہ شرکاء میں نائب صدر عقیل احمد ترین ، خزانچی عمر انعام ، سیکرٹری انفارمیشن وقار فانی ،صدر الدین صدر ،فرحت آصف نور، نعیم صدیقی ، ،مبین خان ،آصف خورشید ، آسر گل موجود تھے۔زہولی جیانZhao lijian نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سی پیک پر بہت تیزی سے کام ہوا چین کو سی پیک میں تھرڈ پارٹی سرمایہ کاری پر کبھی اعتراض نہیں رہا ۔

ہمارا صرف یہ کہنا ہے کہ جو بھی سرمایہ کاری کیلئے آئے وہ باتوں سے زیادہ عمل پر فوکس کرے ۔ سی پیک سے پاکستان کے عوام میں خوشحالی آئیگی ۔ چین کچھ عرصہ بعد ایک بلین ڈالر پاکستان کے سوشل سیکٹرز میں بطور فری ایڈ دے گا جس سے ہسپتال ، سکول ٹینس کورٹس ، باتھ روم، صاف پانی اورغربت کے خاتمے کے منصوبے مکمل کئے جائینگے Zhao lijianنے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر اعتماد کیا جائے ۔

مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے زہولی جیان Zhao lijianنے کہا کہ جنگوں میں کچھ نہیں رکھا امن اور تجارت میں ہی عوام کی فلاح کا راز چھپا ہوا ہے ۔اس وقت بھی پاکستان اور بھا رت کے درمیان تنا و ہے ،پاکستان کے عوام وژن والے اور محنتی ہیں وہ خود سی پیک جیسے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اپریل میں چین جائینگے جہاں وہ ون بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شرکت کرینگے ۔

چینی سفیر Zhao lijian نے بتایاکہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان ایک ساز گار ملک ہے گوادر میں بجلی گھر کی تعمیر اور ائیرپورٹ بنانا چینی کمپنیوں کا نہیں بلکہ صوبائی یا وفاقی حکومت کا کام ہے اگر سرمایہ کاری لانی ہے تو پانی ، بجلی کے مسئلہ کا حل کرنا ہوگا Zhao lijianکا کہنا تھا کہ چینی منصوبوں اور سی پیک کے باعث آج پاکستان لوڈشیڈنگ فری ملک بننے جارہا ہے پہلے تو اسلام آباد میں 7 سات گھنٹے لوڈشیٖڈنگ ہوتی تھی انہوں نے کہا کہ آجکل اگر بجلی کا کوئی مسئلہ ہے تو انتظامی ہوسکتا ہے انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر سپیشل اکنامک زون بنانے پر بھی کام کررہا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سی پیک سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوتا لیکن بد قسمتی سے اس عمل کو مشکل بنادیا گیا روڈ بننے سے فاصلے کم ہونگے مستقبل قریب میں لاہور سے کراچی بلٹ ٹرین چلانے پر بھی غور کررہے ہیں سرمایہ کاری لانے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہونگے ۔

. ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات