حیدر آباد،ایڈیشنل سیشن جج کوٹری کی عدالت نے بجلی چوری کرنے کے الزام میں 12 شہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

جمعرات 21 مارچ 2019 23:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ایڈیشنل سیشن جج کوٹری کی عدالت نے بجلی چوری کرنے کے الزام میں 12 شہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

حیسکو حکام کی طرف سے حیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، حیسکو انتظامیہ کی طرف سے بجلی چوری میں ملوث شہریوں کے خلاف اب عدالتوں سے رجوع کیا جا رہا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لیگل اینڈ لیبر حیسکو نے ایڈیشنل سیشن جج II-کوٹری کی عدالت سے رجوع کیا، فاضل عدالت نے بجلی چوری کرنے کے الزام میں 12 شہریوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جن میں ایم سی پی کالونی جامشورو کے رہائشی مختیار رند ولد غلام حسین،مالک پاڑہ کوٹری کے رہائشی عمیر مغل،گوٹھ امید علی جامشورہ کے رہائشی اللہ بخش ولد دوست محمد،سبحان اللہ کوٹری کے رہائشی اجمل بھٹی ولد عبدالقیوم بھٹی اور آصف علی ولد عبدالقیوم بھٹی ، غریب آباد کوٹری کی رہایشی مسماة شاہدہ زوجہ سکند ر علی، آر بی بی کالونی جامشورو کے رہائشی اسحاق ولد خادم ،بحریہ گوٹھ جامشورو کے رہائشی شیر محمدپنہور،عمیر ٹائون کوٹری کے رہائشی ساجد خاصخیلی ولد ماجید،فیزII-اسکیم جامشورو کے رہائشی محمد ندیم ناریجو ولد محمد ادریس،بلوچ کالونی کے رہائشی مقدر بلوچ ولدغلام مصطفی اور مکان نمبر 59فیزII-، اسکیم جامشورو کے رہائشی بشیر ملاح شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :