جاپانی کمپنی شہد کے مرتبان میں مُردہ بڑی بھڑ ڈال کر فروخت کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 مارچ 2019 23:51

جاپانی کمپنی شہد کے مرتبان میں  مُردہ بڑی بھڑ  ڈال کر فروخت کرتی ہے

اوئیتا پریفیکچر، جاپان میں  شہد بنانے والی ایک کمپنی پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ اس کمپنی نے  حال ہی میں بڑی بھڑ یا زنبور کے ساتھ شہد (Honey with Hornets) کے نام سے  ایک کھیپ فروخت کے لیے پیش کی ہے۔اس کھیپ میں شامل شہد کے ہر مرتبان میں شہد کے اندر ایک مُردہ بڑی بھڑ ڈالی گئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی بھڑوں کو شہد کے مرتبان میں زندہ ہی ڈالتی ہے جو بعد میں مر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مرتبان میں موجودہ مُردہ بھڑ سجاؤٹ  کا کام بھی دیتی ہے اور اس کا ست یا رس شہد کو زیادہ صحت مند اور مزیدار بناتا ہے۔ تاہم اپنی ویب سائٹ پر کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ یہ بھڑ کھانے کے لیے نہیں ہے۔ اس کی بجائے صارفین اسے الکوحل میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ مُردہ بھڑ کو پکڑتے ہوئے ہوشیار رہیں ۔ یہ خود بے شک مُردہ ہو لیکن اس کا ڈنک نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس کھیپ کے شہد کے 150 گرام مرتبان کی قیمت 1260 ین یا 11 ڈالر ہے۔یہ کافی مہنگا ہے اس لیے اسے یادگار کے طور پر خریدا  جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :