Live Updates

ملائیشیا کے ساتھ جمعہ کے روز90کروڑڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے

مہاتیر محمد کے ہمراہ آنے والا اعلیٰ اقتصادی وفد پاکستان کے ساتھ 90کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخت کرے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 22 مارچ 2019 00:22

ملائیشیا کے ساتھ جمعہ کے روز90کروڑڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ آنے والا وفد جمعہ کے روز پاکستان کے ساتھ 90کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخت کرے گا۔ یہ معاہدے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی صنعت کے حوالے سے ہوں گے۔ رزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستان کے ملائیشیا کے ساتھ معاہدے پاکستان کی جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اے ایس ای اے این کی رکنیت کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملائیشیا سے آنے والے کاروباری افراد نے دوسرے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ مشیر تجارت کے مطابق ملائیشین کاروباری افراد توانائی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملائیشین وزیر اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں،وہ یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ سال عمران خان ملائیشیا کے دورے پر گئے تھے جہاں دونوں ممالک نے جزوی طور پر ویزہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران پاکستان نے پروٹون نامی کار ساز کمپنی سے بھی معاہدہ کیا تھا جو کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کاروں کی اسمبلنگ کا کارخانہ لگانا چاہتی ہے۔ موجودہ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم ’پروٹون‘ کمپنی کا علامتی افتتاح بھی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات