ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ کے لیے کینیڈا کی مسجد میں خطیررقم جمع کر لی

سابق چیف جسٹس نے اوٹاوا کی مسجد میں بیان کیا اور ڈیم بنانے کے لیے 4لاکھ ڈالر اکٹھے کر لیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 22 مارچ 2019 00:43

ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ کے لیے کینیڈا کی مسجد میں خطیررقم جمع کر لی
اوٹاوا(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) سابق چیف جسٹس ثاقب نثارجنہوں نے ڈیم فنڈ قائم کیا تھا نے کینیڈا کے شہر اوٹاوا کی مسجد مین بیان کیا اور ڈیم فنڈ کے لیے چندہ دینے کی درخواست کی تو سمندر پار موجود پاکستانیوں نے 4لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم چندے کے لیے اکٹھی کر دی۔ سمندر پار پاکستانی اس سے پہلے بھی ڈیم فنڈ کے لیے کروڑوں روپے جمع کروا چکے ہیں۔

سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ اگر ڈیم نہ بنایا گیا تو 2025میں پاکستان پانی کے لیے ترسے گا اور خشک سالی آنے کا خطرہ ہے اسی لیے انہوں نے ڈیم بنانے کا حکم دیا تھا اور ڈیم فنڈ بھی قائم کیا تھا۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے اپنے دور میں ڈیم بنانے کے لیے پاکستان کے تمام بنکوں میں فنڈاکٹھا کرنے کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد یہ فنڈ قائم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تخمینے میں بتایا گیا تھا کہ ان ڈیموں کی تعمیر کے لیے 14کھرب روپے کی ضرورت ہے اور پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں سے چندہ دینے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد اس فنڈ میں پیسے جمع ہونا شروع ہو گئے اور اس وقت اس اکاؤنٹ 03-593-299999-001-4 میں 10ارب 9کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع ہو چکی ہے اور اب ثاقب نثار صاحب نے کینیڈا کی مسجد بلال میں بیان کیا اور 4لاکھ ڈالر اکٹھے کر لیے ہیں جو کہ فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔