نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو قتل کی دھمکیاں

اگلا نمبر آپ کا ہے۔ جسینڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر کیپشن کے ساتھ پیغام موصول

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 10:40

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو قتل کی دھمکیاں
نیوزی لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) سانحہ کرائسٹ چرچ کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے۔گذشتہ جمعہ کو ایک سفید فام دہشت گرد نے دو مساجد کے اندر گھس کر 50 نمازیوں کو شہید کر دیا گیا۔سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر سفید فام شخص کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

تاہم اب جسینڈا آرڈرن بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئی ہیں،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔جسینڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر کیپشن لگا کر پیغام دیا گیا کہ اگلا نمبر آپ کا ہے۔واضح رہے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسندا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد انسان دوستی کی مثال نئی مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ سانحہ سے پہلے تک دنیا کے عام لوگ وزیراعظم جیسندا آرڈرن کے نام سے بھی واقف نہیں تھے مگر آج وہ ایک قابل احترام اور مقبول شخصیت کے طور پر جانی جارہی ہیں. صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے مسلمان نیوزی لینڈ کیوزیراعظم کو ای میل‘سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پغامات ارسال کرکے ان کی تعریف وتوصیف کرررہے ہیں. وزیراعظم جیسندا آرڈرن اپنی پارلیمنٹ میں کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کے مرتکب دہشت گرد کو مجرم انتہا پسند قرار دیتے ہوئے اس کا نام نہ لینے کا اعلان دنیا بھر میں دہشت گردی اور دہشت گردوں سے نفرت کا واضح پیغام دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی ہمدردی یا مدد کے مستحق نہیں . کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں ہونے والی دہشت گردی پر نیوزی لینڈ کیوزیراعظم کی جانب سے اختیار کئے جانے والے طرزعمل نے شہدا کے عزیز و اقارب نے ان کی جانب سے یکجہتی کا اظہار، دکھ کرب اور غم کی فضا میں ان سے لپٹنا اور حوصلہ دینا یہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ خالصتاً انسانی جذبہ کے تحت مسلمانوں کے دکھ میں شامل ہوئیں۔

جسینڈا آرڈرن واقعے کے بعد سیاہ لباس میں ملبوس اور سر پر دوپٹہ اوڑ کر مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے گئی تھیں جب کہ انہوں نے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے جمعہ کے روز اذان نشر کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔