سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 8 پاکستانیوں کی نیوزی لینڈ میں تدفین کر دی گئی

نویں پاکستانی شہید اریب کی میت پاکستان لائی جائے گی، نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی میت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پرچموں میں لپیٹا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 11:11

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 8 پاکستانیوں کی نیوزی لینڈ  میں تدفین کر دی ..
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2019ء) کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملے کو ایک ہفتہ ہو گیا۔8پاکستانیوں سمیت 27 افراد کی تدفین کر دی گئیں۔نویں شہید اریب کی میت پاکستان لائی جائے گی،کرائسٹ چرچ مساجد کے شہدا کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔لنوڈ کے میموریل پارک قبرستان میں پاکستانی شہری نعیم راشد سمیت دیگر افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔

نمازِ جنازہ میں سیکٹروں افراد نے شرکت کی۔نویں شہید اریب کی میت پاکستان لائی جائے گی۔نیوزی لینڈ کے شہری منفرد انداز میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔عیم راشد اور ان کے بیٹے کی میت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پرچموں میں لپیٹا گیا۔لندن میں بھی سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور شمعیں چلائیں۔ولنگٹن کے مانا کالج میں طلبا نے دائرہ بنا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

(جاری ہے)

دیگر طلبا نے ہاکا پیش کیا،نیوزی لینڈ کے معروف اخبار نے فرنٹ پیج پر سلام اور شہدا کے نام لکھ کر مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا،مساجد میں حملے کے 29زخمی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے گذشتہ ہفتے ایک سفید فام دہشت گرد نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد کے اند گھس کر 50 نمازیوں کو شہید کر دیا جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔

شہادت کا رتبہ پانے والے پاکستانیوں میں ہارون محمود، سہیل شاہد، سید ارب احمد اور سید جہانداد علی بھی شامل تھے۔ہ صدر مملکت کی کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی واقعہ میں شہید سید اریب احمد اور ذیشان احمد کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔ صدر مملکت نے شہید ذیشان کے اہل خانہ سے ملاقات میں گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعاکی۔ صدر نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ذیشان احمد کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور مذمت کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ جب نفرت کی آگ بھڑکائی جاتی ہے تو اس کی زندگی طویل ہوتی ہے، یہ معاملہ آسانی سے حل نہیں ہوتا۔