مقبوضہ کشمیر ‘ شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

آرم پورہ کے علاقے میں واقع شہید نوجوان کے گھر ہزاروں افراد جمع ہو گئے اور انکی نماز جنازہ میں شرکت کی

جمعہ 22 مارچ 2019 12:26

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میںضلع بارہمولہ کے علاقے آرمپورہ میں ہزاروں افراد نے بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے عامر رسول نامی نوجوان کو گزشتہ رات بارہمولہ کے علاقے کلانترا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کے ہمراہ شہید کیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق آرم پورہ کے علاقے میں واقع شہید نوجوان کے گھر ہزاروں افراد جمع ہو گئے اور انکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی جلوس کی صورت میں جنازہ گاہ پہنچایا گیا ۔ لوگوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔دریں اثنا نوجوانوں کی شہادت پر سوپور اور اسکے نواحی علاقوں میں آج مکمل ہڑتال ہے ۔

متعلقہ عنوان :