یاسین ملک کی صحت جیل میںروز بہ روز گر رہی ہے‘ احسن اونتو

جمعہ 22 مارچ 2019 12:26

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ جموں خطے کی کوٹ بھوال جیل میں ملاقات کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے محمد یاسین ملک پر رواں ماہ کی سات تاریخ کو کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘‘ لاگو کر کے انہیں کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد احسن اونتو نے جیل میں انکے ساتھ ملاقات کے بعد سرینگر میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی صحت جیل میں روز بہ روز گررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمدیاسین ملک کے ساتھ جیل انتظامیہ کی طرف سے بہیمانہ برتائو بھی روا رکھا جا رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ محمد یاسین ملک کو جو پہلے ہی بیمار ہیں مناسب طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے انکی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :