ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر 140 روپے سے اوپر چلا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مارچ 2019 12:56

ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2019ء) : ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ اور پیسے کی قدر میں کمی واقع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کا اضافہ ہوا۔ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 140.10 تک پہنچ گئی۔ جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق یورو کی قیمت 159.49 پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گئی تھی جس کے کچھ عرصہ بعد ڈالر کی قیمت 138.50 روپے پر واپس آگئی۔

جس کے بعد ڈالر کی قیمت 139 اور 138 کے درمیان رہی ۔ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے گذشتہ برس یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 2019ء کے اختتام تک پاکستان میں ڈالر 148 روپے تک چلا جائے گا اور معاشی نمو 4.3 اور 4.7 رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ برس پہلے 9 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں مسسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے ماہرین معاشیات نے 2019ء میں ڈالر کی قیمت 145روپے تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کو پاکستان کو اپنی درآمدات میں کمی لانا ہوگی، پاکستان کو لگژری آئٹم پر پابندی عائد کرنا ہوگی تاکہ درآمدات اور برآمدات میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ روپےکی قدرمیں کمی سےمہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدی مصنوعات جس میں کھانے کا تیل، مختلف دالیں، خشک دودھ، پیٹرول، ڈیزل، الیکٹرونکس مصنوعات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں وغیرہ سب کچھ مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ افراط زر کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، جبکہ غیر ملکی قرضے اور ادائیگیوں کا حجم بڑھ جائے گا۔