انکم ٹیکس کے بقایات جات کی ریکوری کیلئے نجی تعمیراتی کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد

جمعہ 22 مارچ 2019 13:11

انکم ٹیکس کے بقایات جات کی ریکوری کیلئے نجی تعمیراتی کمپنی کے بینک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے انکم ٹیکس کے بقایات جات کی ریکوری کے لئے تعمیراتی کمپنی فالکن گریڈ ووڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینک اکائونٹس منجمد کر دئیے ۔ایف بی آر کے مطابق کمپنی انکم ٹیکس بقایاجات کی مد میں8کرو ڑ17لاکھ73ہزار روپے کی نا دہندہ ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے 2013میں گوشوارہ جمع نہیں کرایا گیا تھا جس پر ایف بی آر کی جانب سے خفیہ بینک ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

ایف بی آر نے کمپنی کے عسکری بینک شاہراہ ایوان تجارت میں اکائونٹس منجمد کئے تاہم اس میں سے صرف 80ہزار500روپے کی ریکوری ہو سکی ۔ ایف بی آر نے کمپنی کے ڈائریکٹر زعباس خان ، عبد اللہ خان اور کمال ناصر خان کو ادائیگی کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :