اوپن یونیورسٹی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے‘ڈاکٹر ضیاء القیوم

جمعہ 22 مارچ 2019 13:22

اوپن یونیورسٹی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے جنگلات کے عالمی دن اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے حوالے سے آج )جمعہ22۔مارچ(کو یونیورسٹی کے احاطے میں واقع مرکزی پارک میں سدا بہار "پولی التھیا)اُلٹا اشوک( " کا پودا لگا کر سال 2019ء کے موسم بہار کی ایک ماہ دورانیہ کے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہی،ْ پہلے دن 70پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے کہا کہ پودے اور پھول صحت مند ماحول کے لئے نہایت اہم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے دعا کی کہ الله اِس ادارے اور ملک کو ہمیشہ شاداب رکھیں۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف سائنسسز ،ْ پروفیسر ڈاکٹرظفر الیاس ،ْ ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی ،ْ شعبہ کیمسٹری کی چئیرپرسن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید ،ْ شعبہ باغبانی کی انچارج ،ْ فوزیہ انجم ،ْ سینئر اساتذہ ،ْ آفیسرز اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی پودے لگانے میں حصہ لیا ۔

شجر کاری مہم کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ زرعی سائنسسز نے کیا تھا۔ شعبہ باغبانی کی انچارج ،ْ فوزیہ انجم کے مطابق آج 70پودے لگائے گئے ہیں جسمیں 50پودے الٹا اشوک کے ہیں اور مالٹے کے 20پودے رہائشی کالونی میں لگادئے گئے۔