عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کا91واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

جمعہ 22 مارچ 2019 13:22

عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کا91واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کا91واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا ذرائع ابلاغ کے مطابق حبیب جالب 24مارچ 1928ء کو ہندوستان کے گائوں ہوشیار پورمیںپیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئے اور صحافت سے وابستہ ہوگئے وہ ترقی پسند شاعر تھے ان کی آنکھ نے جود یکھا اور دل نے جو محسوس کیا اس کومن و عن اشعار میں ڈھال دیا اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر انہوںنے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا حبیب جالب 12مارچ1993ء کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :