مودی سرکار کا ایک اور تعصب سے بھرا فیصلہ

وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں پاکستان ڈے کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 13:04

مودی سرکار کا ایک اور تعصب سے بھرا فیصلہ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ2019ء) مودی سرکار کا ایک اور تعصب سے بھرا فیصلہ سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی نے الیکشن میں جیت کے لیے پاکستان اور بھارت کے مابین موجودہ صورتحال کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں پاکستان ڈے کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔بھراتی میڈیا کے مطابق بھارت یومِ پاکستان میں کسی بھی آفیشل کو نہیں بھیجے گا۔

جب کہ دوسری جانب یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی عوام میں شدید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میںیوم پاکستان پرسوں 23مارچ ہفتہ کو روایتی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گا اس موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہو گی جس میںپاکستان کی بری،بحری اور فضائی افواج کے دستے حصہ لیں گے ،جنگی جہازوں کے فضائی مظاہرے پیش کیے جائیں گے جبکہ بیرون ممالک میں تمام سفارت خانوں میں بھی قومی پرچم لہرانے کی تقاریب منعقد ہوں گی۔

23مارچ کو نماز فجرکے بعد ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان ،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںیوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ سکولوں کالجوں اور دیگر اداروں میں سکائوٹس اور گرلز گائیڈز کی جانب سے خصوصی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے گرلز کالج  میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہو گیملک بھر میں سیاسی و سماجی،ثقافتی ،ادبی اور دیگر تنظیموںکی جانب سے یوم پاکستان بھرپور انداز سے منانے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور لاہور میں شاعر مشرق سرعلامہ اقبال ؒ کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور حکومتی شخصیات حاضری دیں گی۔