مسلمانوں سے اظہاریکجہتی پرکیوی وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی، جس کے ساتھ کیپشن درج تھا کہ اس کے بعد آپ کی باری ہے،پولیس کی تحقیقات

جمعہ 22 مارچ 2019 13:30

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پوکیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی، جس کے ساتھ یہ کیپشن درج تھا کہ اس کے بعد آپ کی باری ہے۔

(جاری ہے)

دھمکی دینے والے شخص کے ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے سے 48 گھنٹے سے اس تصویر کو پوسٹ کیا گیا تھا، تاہم مختلف لوگوں کی جانب سے اسے رپورٹ کرنے کے بعد اکاؤنٹ کو معطل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ جیسنڈ آرڈرن اور نیوزی لینڈ پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی دیگر تصویر میںاگلے آپ ہیں لکھا ہوا تھا۔ ٹوئٹر کی جانب سے معطل کیے گئے اکاؤنٹ پر اسلام مخالف مواد اور سفید فام نفرت انگیز تقاریر موجود تھیں۔اس حوالے سے پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ پولیس ٹوئٹر پر کیے جانے والے تبصروں سے باخبر ہے اور انکوائریز عمل میں لائی جارہی ہیں۔