پانی زندگی ہے! پینے کا صاف پانی ایک بنیادی حق ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل

حکومت ہر شہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کر نے کی کوشش کررہی ہے ،آئندہ برسوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،پانی بچانا وقت کی ضرورت ہے، فیصل واوڈا

جمعہ 22 مارچ 2019 13:32

پانی زندگی ہے! پینے کا صاف پانی ایک بنیادی حق ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہی! پینے کا صاف پانی ایک بنیادی حق ہے، حکومت ہر شہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کر نے کی کوشش کررہی ہے ،آئندہ برسوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،پانی بچانا وقت کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پانی زندگی ہی! پینے کا صاف پانی ایک بنیادی حق ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کوشاں ہیں کہ ہر شہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پانی خوراک کی فراہمی اور زراعت کے لئے اہم ترین ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ 93 فیصد پانی زراعت کے شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں آئندہ برسوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ اربوں روپے مالیت کا میٹھا پانی ہر سال سمندر میں گر کر ضائع ہو جاتا ہے۔فیصل واوڈانے کہاکہ پانی بچانا وقت کی ضرورت ہے۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ آبی ذخائر کی تعمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ گزشتہ 50 سالوں میں کسی حکومت نے آبی ذخائر کی تعمیر کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ کراچی شہر کو برسوں سے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔