یوم جمعہ کو ملک بھر میں یوم دعا کے طور پر منایا گیا، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

خطیب جامعہ مسجد پارلیمنٹ مولانا احمدالرحمان نے شہداء نیوزی لینڈ اور یوم پاکستان کے سلسلے میں خصوصی دعا کرائی

جمعہ 22 مارچ 2019 13:32

یوم جمعہ کو ملک بھر میں یوم دعا کے طور پر منایا گیا، ملکی سلامتی کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) یوم جمعہ کو ملک بھر میں یوم دعا کے طور پر منایا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نیوزی لینڈ کے شہدا کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی گیا،خطیب جامعہ مسجد پارلیمنٹ مولانا احمدالرحمان نے شہداء نیوزی لینڈ اور یوم پاکستان کے سلسلے میں خصوصی دعا کرائی ۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قرآن خوانی اور دعا میں خصوصی طور پر شریک ہوئے ،ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد بھی قرآن خوانی میں شریک تھی ۔ملکی سلامتی کیلئے نماز جمعہ کے بعد خصوصی اجتماعی دعا کرائی گئی۔