Live Updates

پاک ملائیشیا وزرائے اعظم کی ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان نے مہا تیر محمد کو پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بریفنگ دی،ملائیشین وزیراعظم نے کشیدگی کے خاتمے لے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے تمام فریقین کو محتاط رویہ اپنانا ہو گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 13:15

پاک ملائیشیا وزرائے اعظم کی ملاقات کی اندرونی کہانی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ2019ء) وزیراعظم ہاؤس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اگیا،ظہرانے میں جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی سمسلح افسران کے سربراہان شریک ہوئے۔ظہرانے سے قبل مسلح افواج کے سربراہان نے مہا تیر محمد سے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان نے مہا تیر محمد کو پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بریفنگ دی، خطے میں امن چاہتے ہیں امید ہے پاک بھارت تعلقات میں الیکشن کے بعد بہتری آئے گی۔

کشیدگی میں خاتمے کے لیے پر خلوص اقدامات اٹھائے،جذبہ غیر سگالی کے تحت بھارتہ پائلٹ کو رہا کیا۔جب کہ ملائیشین وزیراعظم نے کشیدگی کے خاتمے لے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ امن کے لیے تمام فریقین کو محتاط رویہ اپنانا ہو گا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملائیشیا ء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ء کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملائیشیا ء کے وزیر اعظم مہاتیر محمدکل( ہفتہ)یوم پاکستانکی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔مہاتیر محمد کی دوطرفہ مصروفیات میں صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ معاونین کے بغیر اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں شامل ہیں جبکہ دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ’’گول میز اجلاس‘‘سے بھی خطاب کریں گے جنہوں نے پاکستانمیں کار سازی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات