شہباز شریف نے مجھے دھوکہ دیا ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھائی پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مارچ 2019 13:45

شہباز شریف نے مجھے دھوکہ دیا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف پر بہت بڑا چارج لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک شخص ہے جس سے میں ناراض ہوں اور وہ شخص شہباز شریف ہے۔ میں میاں شہباز شریف سے بے حد ناراض ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں جب پاکستان آ کر گرفتار ہوا ہوں اُس دن شہباز شریف نے جلوس لے کر ائیرپورٹ پہنچنا تھا لیکن ان کے کارکنان کی ریلی اور جلوس لے کر ائیرپورٹ نہ پہنچنے سے میری ساری سیاست تباہ ہو گئی ہے۔ اُس کے بعد میری سیاست ایسی تباہ ہوئی کہ میں نہیں سنبھل سکا ۔ میں اور میری بیٹی بد ترین خطرات میں گھر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا اب جو بھی ہو گا دیکھا جائے گا۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست کی تباہی کا ذمہ دار اپنے بھائی شہباز شریف کو ٹھہرایا ہے۔ پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہا کہ نواز شریف جو خود کو عوام کے دلوں کی دھڑکن کہتے ہیں انہوں نے ایک مرتبہ بھی اپنا علاج پاکستان میں نہیں کروایا۔ انہوں نے بتایاکہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو کہا جا رہا ہے کہ آپ سپریم کورٹ میں یہ کہیں کہ نواز شریف کی درخواست کی سماعت ہم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سے نہیں کروانا چاہتے کیونکہ وہ اس سے قبل بھی فیصلہ دے چکے ہیں۔

جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا آپ یہ کسی اور وکیل سے کہلوالیں۔ جس کے بعد حمزہ شہباز خواجہ حارث کے پاس گئے اور کہا کہ آپ جو کہنا چاہتے ہیں آپ کہیں اور خود کو دباؤ میں محسوس نہ کریں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میں ن لیگ کے لوگوں کے لیے اطلاع دے رہا ہوں کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک سال کے دوران دل کے 23 ہزار مریضوں کے آپریشنز کیے گئے۔ اور نواز شریف وہیں علاج نہیں کروانا چاہتے۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ میرے بچے اور بیٹیاں کوئی نہیں ہے، میری بیوی ہی تھیں جو میری ہمدرد تھیں اور اب وہ چلی گئی ہیں۔