"Clean Green Pakistan Movement" کے کلیدی عمل میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا اور نکاسیٴ آب کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے، صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

اپنے لوگوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے، ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم محفوظ پینے کے پانی اور حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافے کے لئے موزوں انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں

جمعہ 22 مارچ 2019 14:14

"Clean Green Pakistan Movement" کے کلیدی عمل میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2019ء) صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ "Clean Green Pakistan Movement" کے کلیدی عمل میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا اور نکاسیٴ آب کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار صدرِ پاکستان نے کیا جو پی اینڈ جی پاکستان کی ہونے والی افتتاحی تقریب”پاک صاف پاکستان“ میں مہمانِ خصوصی تھے۔


اس موقع پر صدرِ پاکستان، ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا:”اپنے لوگوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے، ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم محفوظ پینے کے پانی اور حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافے کے لئے موزوں انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں۔ انتہائی بنیادی سطح پر پانی، نکاسیٴ آب سمیت اچھی صحت اور حفظان صحت کے طریقوں کے تحفظ کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے اس بات کی آگاہی کا فروغ بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی معاشرے میں صحت اور حفظان صحت کو بہتر بنانے میں معاونت کے لئے پی اینڈ جی کی کوششیں تعریف کے قابل ہیں۔ اپنے مسلسل عزم کے باعث پی اینڈ جی اب تک اپنے پروگراموں کے ذریعے پاکستانی معاشرے اور پاکستانی عوام کی زندگیوں میں ایک بہترین اور مثبت واضح فرق بنا رہی ہے۔“
 پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) پاکستان نے اگلے تین سالوں کے لئے پاک صاف پاکستان کے عزم پر کاربند رہنے کا اعلان کیا ہے۔

(i بچوں کے محفوظ پینے کے پانی کے پروگرام کے ذریعے 250,000 افراد تک رسائی اور انہیں 50 ملین لٹر صاف پینے کا پانی پہنچانا، اور، (ii سیف گارڈ اسکول ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے 5 ملین بچوں تک رسائی اور ان میں صفائی اور ہاتھ دھونے کی عادات کی آگاہی کا فروغ شامل ہیں۔
اس بات کا اعلان پی اینڈ جی کے وائس پریزیڈنٹ ، سمیع احمد ، نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہو ٹل میں، اس ضمن میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا اس تقریب کی مہمانِ اعزازی وزیر مملکت برائے Climate Change زرتاج گل تھیں۔

پی اینڈ جی نے HOPE کے ساتھ اس سلسلے میں شراکت کی جس کی نمائندگی HOPE کی چیئرپرسن ڈاکٹر مبینہ آگبوٹ والا نے کی، جو مسلسل تیسرے سال ورلڈ ہیلتھ ڈے پر پی اینڈ جی بچوں کے لئے محفوظ پینے کا پانی پروگرام میں بچوں کی زندگیاں بچانے کی اس کی معاون ہے۔
اس موقع پر وزارتِ Climate Change اور پراکٹر اینڈ گیمبل کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کئے گئے ، تاکہ مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لئے "Clean Green Pakistan" مہم میں پی اینڈ جی مزید فعال کردار ادا کرسکے۔


اس موقع پروزیرِ مملکت برائے Climate Change ، زرتاج گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:” ہم صرف ایک ساتھ رہ کر ہی مستحکم و مثبت اثر پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ بات انتہائی دل خوش کن ہے پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پینے کے محفوظ پانی اور حفظان صحت کے بارے میں آگاہی کے فروغ میں مشغول ہے اورمزید شعور پیدا کرنے کے لئے اس کی یہ کوششیں جاری رہیں گی۔

پی اینڈ جی کی بچوں کے پیانے کے لئے محفوظ پانی اور اس کے صحت اور حفظان صحت کے پروگراموں کے ذریعہ کئے جانے والے طاقتور کام سے ہمارے معاشرے پر ایک مستقل اور مثبت اثر پڑے گا۔میں کمپنی کی کوششوں کی تعریف کرتی ہوں اور مبارکباد دیتی ہوں اور کمپنی کی اس بات کی تقلید انڈسٹری کے دوسرے صنعت کار رہنماوٴں کو کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔


اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، پی اینڈجی پاکستان کے نائب صدر، سمیع احمد نے کہا:” پی اینڈجی کا مقصد اپنے مسلسل عزم اور پاک صاف پاکستان چھتری سمیت پی اینڈ جی اپنے کارپوریٹ پروگراموں کے ذریعے معاشرے کو ایک صحت مند اور حفظان صحت پاکستان پیدا کرنے کی کوششوں کو ایک ساتھ کرنا ہے۔ پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے ہمارے مقصد کے ساتھ، ہمارے کمیونٹی پروگراموں نے تقریبا 46 ملین پاکستانیوں کی زندگی کی کیفیت کو بہتر بنایا ہے۔

“انہوں نے مزید کہا:” میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے آج بہت خوش ہوں کہ بچوں کے لئے پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے ذریعے آج ہم ایک سال قبل ہی 15 بلین لٹرز کی عالمی فراہمی کے سنگِ میل کو عبور کرنے کاجشن منا رہے ہیں جو 2020 ء میں مکمل ہونا تھا۔“
Water Aid کے مطابق، پاکستان میں تقریبا 22 ملین افراد پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں رکھتے اور خراب نکاسیٴ آب سمیت گندے پانی کے استعمال کی وجہ سے ہر سال 19,500 پاکستانی بچے اسہال میں مبتلا ہوکر 5 سال کی عمر سے قبل ہی جاں بحق ہو جاتے ہیں۔


اپنے غیر منافع بخش بچوں کے لئے محفوظ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے ذریعے، پی اینڈ جی نے اب تک پاکستانی معاشرے میں 875 ملین لٹرز پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے ، جو تقریبا 5.7 ملین افراد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تین ماہ کے لئے کافی ہے۔ اس ورلڈ واٹر ڈے پر پی اینڈ جی پاکستان نے اپنے پروگرام بچوں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے 2020 ء تک 15 بلین لٹرز پانی کی عالمی فراہمی کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے ۔

پی اینڈ جی اب اپنی ان کوششوں کو تیز کر رہی ہے تا کہ وہ 25 بلین لٹرز پانی 2025 ء تک عالمی طور پر فراہم کر نے میں معاونت کرے جو 100 بلین گلاسوں سے زائد ہوتا ہے۔
پی اینڈ جی پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں بچوں کے لئے پینے کا صاف پانی کی فراہمی جاری رکھتے ہوئے ملک میں بچوں کو صحت اور حفظانِ صحت کے چیمپئنز بننے کے لئے زیادہ بااختیار بنائے گا، اور اس سلسلے میں ایک فعال کردار ادا کرے گا۔

سیف گارڈ کی "Healthy New Year 2019" کی مہم کے تحت چھوٹے بچوں کو صفائی سے متعلق معلومات فراہم کرے گا اور کلین ، گرین کنٹری کی اہمیت ان پر واضح کرے گا، یہ مہم وہ پاکستان کے 10 بڑے شہروں کے اسکول کے بچوں کے درمیان چلائے گا۔
1998ء کے بعد سے کمانڈر سیف گارڈ ، پاکستانی بچوں کے پہلے سپر ہیرو کی علامت بن گیا ہے، اور ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ اس کی طرح ایک صحت مند طرزِ زندگی قائم رکھیں۔

2004ء میں، پی اینڈ جی نے سیف گارڈ اسکول ایجوکیشن پروگرام کا آغاز کیا، جس میں اب تک اندازہ لگایا گیا ہے کہ کمپنی 19 ملین بچوں تک رسائی حاصل کرچکی ہے ، اور ملک بھر میں ان کے بیچ ہینڈ واشنگ کی آگاہی کا فروغ کرچکی ہے۔
پی اینڈ جی کی کوششیں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف نمبر 6 کے عین مطابق ہیں، جو صاف پانی اور نکاسیٴ آب تک ہر ایک کی رسائی یقینی بنانے کے لئے ہیں۔ کمپنی حکومت، این جی اوز، دیگر کمپنیوں اور صارفین کے ساتھ شراکت میں اپنے پروگراموں تک رسائی بڑھانے کے لئے پُر عزم ہے۔