Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، سید خورشید شاہ عمران خان پارلیمنٹ میں آنا نہیں چاہتے، پارلیمنٹ میں بریفنگ ہوگی تو عمران خان کو آنا پڑے گا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2019 14:52

پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، سمجھ نہیں آتی عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگتے کیوں ہیں، دفتر خارجہ میں بریفنگ رکھی گئی تاکہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشونہ بنے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آنا نہیں چاہتے، پارلیمنٹ میں بریفنگ ہوگی تو عمران خان کو آنا پڑے گا، نیشنل ایکشن پلان پرحکومت پوری پارلیمنٹ کواعتماد میں لے، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے کہ انہیں پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات