Live Updates

نیب لاہور نے منشاء سندھو کیخلاف بھی درخواست پر جانچ پڑتال شروع کر دی

جمعہ 22 مارچ 2019 14:53

نیب لاہور نے منشاء سندھو کیخلاف بھی درخواست پر جانچ پڑتال شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے بعد منشاء سندھو کے خلاف بھی درخواست پر جانچ پڑتال شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم کے بعد منشا سندھو کے خلاف بھی قومی احتساب بیورو (نیب )میں درخواست جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

علیم خان اور تحریک انصاف کے رہنما منشاسندھو کی نا انصافیوں کے خلاف ایک اور متاثرہ شخص نے انصاف کے لیے نیب لاہور پہنچ گیا۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور زمینوں پر قبضہ کی درخواست جمع کروائی گئی ۔ درخواست گزار کے مطابق علیم خان اور منشاسندھو نے طاقت کے زور پر عوام کی زمینوں پر قبضے کئے اور زمینیں فروخت کرکے دولت بنائی ،تحریک انصاف کے رہنما منشا سندھو معصوم لوگوں کو بلیک میل و حراساں کرکے بھتہ وصول کرتا ہے۔ نیب لاہور نے درخواست باضابطہ منظور کرتے ہوئے مزید جانچ پڑتال شروع کر دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات