اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران اشتعال انگیز حرکت، یوئیفا نے کرسٹیا نورونالڈو پر 20ہزاریورو جرمانہ عائد کردیا

جمعہ 22 مارچ 2019 14:58

اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران اشتعال انگیز حرکت، یوئیفا نے کرسٹیا ..
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) یوئیفا نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران اشتعال انگیز حرکت کرنے پر یووینٹس کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پر 20ہزار یورو (تقریباً 32 لاکھ روپی) جرمانہ عائد کردیا۔یوئیفا کے مطابق انضباطی کمیٹی نے رونالڈو کو غیرمناسب طرز عمل کا مرتکب پایا ہے۔

(جاری ہے)

رونالڈو پر اٴْتنا ہی جرمانہ عائد کیا گیا ہے جتنا اسپین میں سولہویں رائونڈ کے فرسٹ لیگ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کوچ ڈیاگو سیمیون پر ایسی ہی حرکت کرنے پر عائد کیا گیا تھا۔رونالڈو نے شاندار ہیٹ کرکے اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ دلائی تھی، میچ کے اختتا م پر جیت کا جشن مناتے ہوئے رونالڈو نے سیمیون کی حرکت کی نقل اٴْتاری تھی

متعلقہ عنوان :