کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم کامیابی کا جشن یوم پاکستان کے موقع پر23 مارچ کو ٹرافی کے ہمراہ اپنے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ منائیگی

جمعہ 22 مارچ 2019 14:58

کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم کامیابی کا جشن یوم پاکستان کے موقع پر23 مارچ کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پی ایس ایل فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم اپنی کامیابی کا جشن یوم پاکستان کے موقع پر23 مارچ کو ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ میں اپنے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ منائیگی۔کوئٹہ گلیڈیٹر کے روح رواں ندیم عمر کی قیادت میں فرنچائز کے قافلے میں کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان،احمد شہزاد،انورعلی، احسان علی اور ٹیم منیجر اعظم خان سمیت دیگر بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ندیم عمر نے بتایا کہ ہم لیگ میں میں شاندار فتح کی خوشیوں کو کوئٹہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ باٹنے کے خواہش مند ہیں، ٹرافی کی آمد پر جشن کا سا سماں ہوگا،ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہماری فرنچائز کی جیت کی بدولت بدول دنیا میں کوئٹہ اور بلوچستان کا نام روشن اور مثبت تاثرابھرا ہے، کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کیساتھ پاکستان آرمی کی سدرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملے گی۔دوسری جانب کامیابی پر ملک بھر میں خیرمقدم پر مسرور کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقعہ پر کوئٹہ میں جشن مناکر خوشی دوبالا ہو جائے گی۔