گھر سے فرار دو ہندو بہنوں نے اسلام قبول کر لیا

والد نے دونوں بیٹیوں کے اغوا ہونے کا الزام عائد کیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مارچ 2019 14:56

گھر سے فرار دو ہندو بہنوں نے اسلام قبول کر لیا
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2019ء) : گھوٹکی میں گھر سے فرار ہونے والی دو ہندو بہنیں دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں لڑکیاں گھر سے فرار ہوئیں تو واقعہ مبینہ طور پر اغوا ظاہر کیا گیا۔ لیکن حال ہی میں دو ہندو بہنوں نے اسلام قبول کر لیا۔ دونوں بہنوں کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مینگھواڑ برادری نے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک نظام متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں پولیس مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پہنچی۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دہرنا ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈہرکی تھانے میں دو ہندو لڑکیوں کو اغوا کرنے کا مقدمہ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دونوں بہنوں سے متعلق حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہندو بہنیں ڈہرکی کے نواحی گاؤں حافظ سلیمان کے رہائشی ہری لعل مینگھواڑ کی بیٹیاں ہیں جن کے نام روینا اور رینا ہیں۔ روینا اور رینا گھر سے فرار ہوگئی تھیں لیکن ان لڑکیوں کے والد نے دونوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ لیکن بعد ازاں دونوں ہندو لڑکیوں کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے لڑکیوں کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آسکا۔