Live Updates

عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے اور میرٹ پر تمام لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے‘سید غلام مرتضیٰ گیلانی

جمعہ 22 مارچ 2019 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر سید غلام مرتضیٰ گیلانی کا دورہ حلقہ نمبر 2یونین کونسل سیری درہ،درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل،وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار۔اس موقع پرسید غلام مرتضیٰ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے اور میرٹ پر تمام لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں جماعت متحد ومنظم ہے صدر جماعت پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر میں ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کارکن یقین رکھیں کے ان کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویژن آزاد کشمیر میں پہنچ چکا ہے اور انشااللہ جلد آزاد کشمیر میں بھی بیرسٹر سلطان کی قیادت میں عوامی راج قائم ہونے والا ہے ۔

آزاد کشمیر کے کارکن بھی ان کی قیادت میں نہ صرف متحد ہیں بلکہ ان پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کرتے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے انہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مکمل اعتماد حاصل ہے پاکستان میں جو تبدیلی عمران خان کی وجہ سے آئی ہے آزاد کشمیر میں وہی تبدیلی قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آئے گی اور آزاد کشمیر میں میرٹ کا استحصال کرنے والے کرپٹ عناصر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچنا پڑے گا اور انشااللہ بیرسڑ سلطان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں ایک نئے دور کا آغاز جلد ہوگا۔

دورہ کے موقع پر مرتضیٰ گیلانی کے ہمراہ اقبال خان،شبا سواتی،عثمان اعوان،خالد شاہ سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات