محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ناقص تعلیمی پالیسی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

جمعہ 22 مارچ 2019 16:06

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ناقص تعلیمی پالیسی کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ناقص تعلیمی پالیسی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب میں اصلاحات کے دعوے پورے کرنے میں ناکام رہاہے۔

2018میں بھی سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم نجی اداروں سے بہتر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

2018میں گیارہ فیصد بچے سکول چھوڑ گئے،جن میں 5.5فیصد لڑکے اور 5.5فیصد لڑکیا ںشامل۔ اس وقت دیہاتوں کے 62فیصد بچے سرکاری ،38فیصد پرائیویٹ سکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ پانچویں جماعت کے 30فیصد بچے انگریزی ،اردو اور ریاضی کے سوال حل نہیں کر سکتے۔تاہم پرائیویٹ سکولوں کا معیار تعلیم بہتر رہا ۔دیہاتوں کے کئی سرکاری سکولوں اور نجی سکولز چاردیواری سے محروم ہیں۔دیہاتوں کے کئی سرکاری اور نجی سکولز باتھ روم کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔جبکہ پانچ فیصد سرکاری سکولوں میں پینے کا صاف تک بھی موجود نہیں ہے۔