منڈی کیلئے مختص جگہ سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے‘شاہد عاس کاٹھیا

نیو سبزی و فروٹ منڈی کی چار دیواری سمیت تعمیراتی منصوبہ جات پر کام تیز کیا جائے‘اسسٹنٹ کمشنر قصور

جمعہ 22 مارچ 2019 16:06

منڈی کیلئے مختص جگہ سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے‘شاہد عاس ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء)اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ نیو سبزی و فروٹ منڈی کی چار دیواری سمیت تعمیراتی منصوبہ جات پر کام تیز کیا جائے، منڈی کیلئے مختص جگہ سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے دولے والا میں زیر تعمیر نیو سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر کیا۔

انہوںنے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور آر ایچ سی کھڈیاں، فتح پور اور روشن بھیلہ میں شجرکاری بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر اے سی قصور نے تعمیراتی کاموں کیلئے استعمال ہونیوالی میٹریل کی کوالٹی چیک کی اور کہا کہ ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ منڈی کیلئے مختص جگہ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ قبل ازیں امتحانی مرکز کے دورہ کے موقع پر اے سی قصور نے طلبہ کی امتحانی کاپیاں چیک کیں اور شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ہفتہ صفائی کے سلسلے میں جاری شجرکاری مہم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اے سی قصور نے کہا کہ ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے درخت لگانا اور انکی حفاظت کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔