آزاد کشمیر کے دیرینہ ریاستی امور کو یکسو کرانے کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں،وزیر تعلیم،وزیر شہری دفاع آزاد کشمیر
جمعہ 22 مارچ 2019 16:06
(جاری ہے)
لیگی کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ واٹریوز چارجز میں اضافہ آزاد کشمیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے واٹر یوز چارجز میں اضافے کا اہم ترین ایشو اپنے انتخابی منشور میں شامل کر رکھا تھا ۔ رب کریم کی نصرت و حمایت سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یہ تاریخی مطالبہ پورا کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے جاندار موقف کو وفاقی سطح پر پذیرائی دی گئی اور آزاد کشمیر کے دیرینہ ایشوز کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گئے۔ کشمیر کونسل کا خاتمہ ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد حکومت کے اختیارات میں اضافہ، بارہویں آئینی ترمیم ، تیرہویں آئینی ترمیم ، وفاقی محصولات میں آزاد کشمیر کے حصے میں اضافہ، وفاقی بجٹ کے تحت آزاد کشمیر کے ترقیاتی میگا پراجیکٹس کی شمولیت، آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ، میرٹ کی بحالی سمیت دیگر وعدے پورے کیے گئے ہیں۔ اور اب واٹر یوز چارجز میں اضافے کا وعدہ بھی پورا کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پختہ عزم کر رکھا ہے کہ لیگی ھکومت راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں اپنی آئینی مدت کے دوران آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی ، عوامی خوشحالی اور ریاستی تشخص و وقار میں اضافے کے لیے اپنا جاندار کردار جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.