پانی کے عالمی دن کے موقع پر تحفظ ماحولیات ایجنسی آزا دکشمیر کے زیر اہتمام آگا ہی واک کیا گیا
جمعہ 22 مارچ 2019 16:21
(جاری ہے)
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات ایجنسی راجہ محمد رزاق خان نے کہا کہ صاف پانی کی دستیابی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔
دنیا بھر میں شفاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ زندگی کی ابتداء پانی سے ہوئی ہمارے جسم کا ستر فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے ہم خوراک کے بغیر تو چند ہفتے زندہ رہ سکتے ہیں لیکن پانی کے بغیر چند گھنٹے بھی زندگی برقرارنہیں رکھ سکتے ۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی انسانی آبادی اور صنعتی ترقی کی وجہ سے فضلات کا مسلسل پانی میں شامل ہونا آبی آلودگی کا باعث بن رہا ہے جو کہ نا صرف آبی حیات بلکہ انسانی جانوں کے لئے ایک زہر قاتل ہے ۔انسانی بقاء کے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے کہ آبی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثرحکومت عملی اپنائی جائے اور ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پانی کے ضیاع کو کم کیا جائے اور اسے آلودگی سے پاک رکھا جائے ۔ گھر ، گلی ، محلے اور بستیوں میں پانی کے ضیاع سے اجتناب کیا جائے ۔ انسان اور جانوروں کے فضلات کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے تاکہ پانی کے چشمے اور بہتی ندیاں اور ہمارے دریاء آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ دریاء نہ صرف ہماری ضرورت ہیں بلکہ کشمیر جنت النظیر کا حسن بھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.