جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت نے آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو 8 اپریل کو احتساب عدالت طلب کرلیا

اسلام آبا د کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے،فریال تالپور ، حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجیدطلب کئے گئے افراد میں شامل

جمعہ 22 مارچ 2019 16:06

جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت نے آصف علی زرداری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو 8 اپریل کو احتساب عدالت طلب کرلیا ۔ جمعہ کو اسلام آبا د کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ۔فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، زین ملک ، نمر مجید اور کمال مجید سمیت تمام ملزمان کو 8 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

طلب کیے جانے والے ملزمان میں سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور ، حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجید، عبدالغنی مجید، زین ملک ، نمر مجید، علی کمال مجید ، مصطفی ذوالقرنین ، عدیل شاہ، محمد قاسم ، محمد اشرف، اقبال خان نوری ، داؤد، شیر محمد، شہزاد علی ، کرن امین ، نورین سلطان، محمد ناصر شیخ ، کرسٹوفر ڈی کروز، غضنفر احسن ، راحیل مبین اور اسلم مسعود شامل ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کیخلاف کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیا ،جانچ پڑتال مکمل ہونے پر مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کیا گیا