Live Updates

رحمن ملک نے پولیس کا پیپلز پارٹی کے قائدین و ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن کانوٹس لے لیا

پیپلزپارٹی کے ورکرز اپنے چیئرمین کے استقبال کیلئے آئے ہوئے تھے جو انکا جمہوری حق ہے، بد انتظامی کی ذمہ دار پولیس ہے ، رحمن ملک

جمعہ 22 مارچ 2019 16:21

رحمن ملک نے پولیس کا پیپلز پارٹی کے قائدین و ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمن ملک نے پولیس کا پیپلز پارٹی کے قائدین و ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن کانوٹس لے لیا ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ میں نے پوچھا ہے کہ کس جرم میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کو اندر بند کر دیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ورکرز اپنے چیئرمین کے استقبال کیلئے آئے ہوئے تھے جو انکا جمہوری حق ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اگر کوئی بدانتظامی ہوئی ہے تو اسکی ذمہ داری پولیس کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ماضی میں بھی تو احتجاج ہو چکے ہیں اور انتظامیہ ہمیشہ احسن طریقے سے کنٹرول کرتے رہے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ عمران خان کا جب دھرنا تھا تو اسکے ورکرز پارلیمنٹ تک داخل ہوئے مگر نہ تحویل میں لئے گئے نہ لاٹھی چارج۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مجھے پولیس کیطرف سے پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹرین و ورکرز کیساتھ جو ہوا پر دٴْکھی ہوں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اس دن میری ہمشیرہ کا نماز جنازہ تھا ورنہ میں بھی بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے پہنچ جاتا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میں نے پولیس سے پوری تفصیل مانگی ہے کہ کتنے اور کن کن لوگوں کو تحویل میں لیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کوئی پولیس اگر کسی بھی قانون یا ایکٹ کو غلط استعمال کریگا کمیٹی میں بلایا جائیگا۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اظہار رائے و احتجاج کا حق ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پولیس اہلکار خاتون کارکن کر مار رہا تھا تو سینیٹر مصطفی کھوکھر نے اس منع کرنے کی کوشش کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ مصطفی کھوکھر اس ملک کا سینیٹر ہے اگر وہ آگے جاتا تو پولیس کا فرض تھا کہ راستہ دیتا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہلکاروں کی عزت کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات