بھاڑ میں جائے تمہارا بیانیہ، بلاول بھٹو کا خود پر ملک دشمنی کے الزامات لگانے والوں کو کرارا جواب

کیا اب زندگی ایک فاشسٹ سکرپٹ ڈرامہ ہے، آپ اگر اس سکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دیئے جائو گے، بلاول

جمعہ 22 مارچ 2019 16:21

بھاڑ میں جائے تمہارا بیانیہ، بلاول بھٹو کا خود پر ملک دشمنی کے الزامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے خود پر ملک دشمنی کے الزامات لگانے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بھاڑ میں جائے تمہارا بیانیہ۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کیا اب زندگی ایک فاشسٹ سکرپٹ ڈرامہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس سکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دیئے جائو گے۔

انہوںنے کہا کہاکہ بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کا یہ بیانیہ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے۔انہوںنے کہا کہ میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا، پڑھیں، سوچیں اور پھر بولیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔