بحیثیت وزیر داخلہ جماعت دعوہ اور دوسرے تنظیموں کے خلاف اقدامات کئے تھے، رحمن ملک

بھارت ہمیشہ پاکستان کیخلاف فقط پروپیگنڈہ کر رہا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس بھارتی ایجنسی راء اور آر ایس ایس نے ملکر کیا تھا، بیان

جمعہ 22 مارچ 2019 16:21

بحیثیت وزیر داخلہ جماعت دعوہ اور دوسرے تنظیموں کے خلاف اقدامات کئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہاہے کہ بحیثیت وزیر داخلہ جماعت دعوہ اور دوسرے تنظیموں کے خلاف اقدامات کئے تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت دعوہ کے متعلق بھارت نے ہمیشہ کمزور شواہد دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بھارت ہمیشہ پاکستان کیخلاف فقط پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کاسمیٹک نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس بھارتی ایجنسی راء اور آر ایس ایس نے ملکر کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ ڈی آئی جی کراکرے نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر رپورٹ میں راء کو ملوث قرار دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ جب ڈی آئی جی کراکرے بھارتی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کر رہا تھا تو راء نے قتل کیا۔