بلاول بھٹو کا شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی صدر ڈاکٹر فریحہ انور کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 22 مارچ 2019 16:47

بلاول بھٹو کا شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی صدر ڈاکٹر فریحہ انور کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی صدر ڈاکٹر فریحہ انور کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرفریحہ انور کی وفات پارٹی کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، پارٹی و قوم کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔