سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مریم نواز ،ذاتی معالج کو فوری ملاقات کی اجازت دینے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو خط

نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پر دل کی تکلیف کی شکایت ہو رہی ہے،انکے کچھ ٹیسٹ فوری طور پر ہونا ضروری ہے‘مسلم لیگ (ن)

جمعہ 22 مارچ 2019 17:05

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مریم نواز ،ذاتی معالج کو فوری ملاقات کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مریم نواز اور ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت دینے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو خط لکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ (ن) لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران کی جانب سے بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پر دل کی تکلیف کی شکایت ہو رہی ہے،انکے کچھ ٹیسٹ فوری طور پر ہونا ضروری ہے، مگر انکے ذاتی معالجے ڈاکٹر عدنان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی جو بنیادی حقوق سے انکار کے مترادف ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے فوری ملاقات انکی خرابی طبیعت کے باعث ضروری ہے،نواز شریف سے مریم نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے۔