Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کو غدار وطن قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 22 مارچ 2019 17:05

بلاول بھٹو زرداری کو غدار وطن قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو غدار وطن قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائے ہے کہ بلاول بھٹو کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کی مخالفت اورمودی سرکارکی حمایت میں ہے۔

اس ایوان کی یہ رائے ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اوراس کے ادارے اپنے اندرونی وبیرونی معاملات کوہرسطح پربااحسن و خوبی دیکھ رہے ہیں۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کو غدار وطن قرار دیا جائے اور اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے بھرپور کارروائی کی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات