Live Updates

ملائشیین وزیراعظم کا عمران خان کے لیے خاص تحفہ

مہا تیرمحمد نے عمران خان کو ملائیشیا کی بنی کار "پروٹون" تحفے میں دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 17:09

ملائشیین وزیراعظم کا عمران خان کے لیے خاص تحفہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2019ء) : ملائیشیا کے وزیر اعظم مہا تیر محمد اپنے تین روز دورہ پاکستان پر ہیں۔وزیراعظم مہا تیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ایک تحفہ بھی دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مہا تیرمحمد نے عمران خان کو ملائیشیا کی بنی کار تحفہ میں دے دی۔ مہا تہر محمد نے عمران خان کو "پروٹون" کار تحفے میں دی۔

مہا تیر محمد نے سرمایہ کاری سے معتلق کانفرنس میں عمران خان کو گاڑی کی چابی پیش کیی۔واضح رہے اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے وزیراعظمنے پاکستان میں مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی، ۔اس موقع پر وزیراعظم مہاتیر محمد کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم پاکستان میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

یقین ہےپاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔دونوں ممالک میں گہری دوستی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمیں غریب بنا دیتی ہے۔کرپشن کسی بھی ملک کو غریب بنا دیتی ہے اس لیے کسی بھی ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

کرپشن کے خاتمے کے لیے پاکستان ملائیشیا سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔ جب کہ سانحہ نیوزی لینڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مہا تیر محمد کا کہنا تھا کہ اسلام فوبیا کے خاتمے کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوں گی۔ مسلم امہ کو درپیش مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائشیا مسلم دنیاکے لیے ایک مثال ہے،ملائشین وزیراعظم کا بدعنوانی سے متعلق موقف قابل تعریف ہے۔

دونوں ممالک میں مثبت بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر مہا تیر محمد کو مسلم امہ کےقائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور یہ تمام مسمانوں کے لیے رول ماڈل ہے۔مہا تیر محمد نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملائیشیا کو مشکلات سے نکالا۔ ملائشیا کی ترقی میں مہا تیر محمد نے اہم کردار اد اکیا۔اسلام فوبیا نے مسلم امہ کو نقصان پہنچایا ہے۔اسلام فوبیہ کی وجہ سے مسلمانوں کی سیاسی جدجہد کونقصان پہنچا۔ دہشت گردی نے اسلامی ممالک کو بہت متاثرکیا۔دہشت گرد نے نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔سفاک قاتل کو اپنے کیے پر شرمندگی نہیں تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات