سندھ ہائی کورٹ نے زرداری فیملی کے ٹیکس کنسلٹنٹ جاوید علوی کی د و ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

جمعہ 22 مارچ 2019 17:28

سندھ ہائی کورٹ نے زرداری فیملی کے ٹیکس کنسلٹنٹ جاوید علوی کی د و ہفتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے زرداری فیملی کے ٹیکس کنسلٹنٹ جاوید علوی کی د و ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیب نے تحقیقات کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیا ہے گرفتاری سے روکا جائے،عدالت نے جاوید علوی کی دوہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب سے تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں گرفتاری سے روکا جائے،نیب نے زرداری خاندان کے ٹیکس کنسلٹنٹ جاوید علوی کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا، جاوید علوی، آصف زرداری، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ٹیکس کنسلٹنٹ ہیں۔