بھٹو شہید کی برسی ،بلاول 26مارچ کو کراچی سے بذریعہ ٹرین لاڑکانہ جائیں گے ‘ترجمان

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کیلئے فلائیٹ آپریشن معطل ہے‘مصطفی نواز کھوکھر

جمعہ 22 مارچ 2019 17:35

بھٹو شہید کی برسی ،بلاول 26مارچ کو کراچی سے بذریعہ ٹرین لاڑکانہ جائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ کیلئے ٹرین کا سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے چیئرمن بذریعہ ٹرین لاڑکانہ جائیں گے۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کیلئے فلائیٹ آپریشن معطل ہے، فلائیٹ آپریشن کی معطلی کی وجہ سے چیئرمن ٹرین پر لاڑکانہ جائیں گے۔