پنجاب یونیورسٹی میں روس میں سکالرشپس کے مواقع پر سیمینار

جمعہ 22 مارچ 2019 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ لنگوئسٹکس کے زیر اہتمام روس میں اعلیٰ تعلیم اور سکالرشپس کے مواقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گا۔ سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاولہ، انچارج اشوک کمار، روس کے قونصل ڈائریکٹر آندرے فسیون، ڈاکٹر اکترینہ ، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کا مقصد پاکستانی طلباء و طالبات کو روس میں اعلیٰ تعلیم اور سکالرشپ کے مواقعوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ روس اور پاکستان کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ آندرے فسیون نے اس موقع پر سہولیات فراہم کرنے اور تعلقات کو فروغ دینے پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اشوک کمار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے زبانوں کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔