پنجاب یونیورسٹی میں یوم پاکستان سے متعلق تقریبات کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2019 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں شعبہ کی انچارج ڈاکٹر رعنا ملک، صبا لودھی، ندرت کمال، نازیہ عبدالغفاراور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ محمد اقبال اور تحریک پاکستان کے رہنماو،ْں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملی نغمی اور شاعری پیش کی اور کوئز مقابلوں میں حصہ لیا۔