جموں وکشمیر کے عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،سردار مسعود خان
آزادکشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،وہ وقت دور نہیں جب اسلام آباد اور مظفرآباد کی طرح سرینگر اور جموں میں بھی یوم پاکستان منایا جائیگا،صدر آزاد کشمیر کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام
جمعہ 22 مارچ 2019 17:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان اور آزادکشمیر کی سلامتی اور خودمختاری پر بھارت نے جارحانہ حملہ کر کے ایک ناپاک سازش کی جس کو ملک کی بہادر افواج نے ناکام کر کے دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بلکہ امن و سلامتی کا داعی بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف جارحیت کی ناکامی نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ خطے میں مذہبی جنونیت ، انتہا پسندی اور ریاستی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اتھائے گئے موثر اقدامات نے بھارت کی سامراجی زہنیت رکھنے والی قوتوں کو بھی یہ واضح اور دو ٹوک پیغام دے دیا کہ پاکستان کسی کو خطے کا تھانیدار بننے کی اجازت نہیں دے گا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ 23مارچ1940کی قرارداد پاکستان کے ساتھ خطہ جموں وکشمیر کے عوام کا ایک اور تاریخی اور جزباتی تعلق ہے 1940میں قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ کے جس اجلاس میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی اس میں جس کشمیری وفد نے شرکت کی تھی اس کی سربراہی مولانا غلام حیدر جنڈالوی نے کی تھی اور قائد اعظم کے حکم پر انہوں نے مسلم لیگ کے تاریخی اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہل جموں وکشمیر نے قیام پاکستان سے ایک ماہ قبل 19جولائی1947کو متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا تھا کہ پوری ریاست جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ بنے گی اور کشمیر کے عوام اس مشن کو مکمل کرنے کے لئے آج بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اور آزادجموں وکشمیر آزاد ہیں لیکن بھارت ریاست بربریت سے اہل جموں وکشمیر کے عوام کا حق خودارادیت کچل رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ بھارت کے تمام تر صنعتی ہتھکنڈوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر یہ قسم کھا رکھی ہے کہ وہ آزادی و حق خودارادیت لے کر رہیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنی امنگوں کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آج کے دن مل جل کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کوششیں تیز تر کریں گے تاکہ وہاں کے عوام بھی آزادی کی فضا میں یوم پاکستان منائیں اور صدر آزادکشمیر نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی حریت کانفرنس اور تحریک مزاحمت کے قائدین کو ان کے عزم و استقلال پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ آزادکشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.