Live Updates

ملائیشین وزیر اعظم اور عمران خان کے درمیان ملاقات ، 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

ملائیشیا میں آئندہ ایوی ایشن نمائش میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے مظاہرے پر اتفاق پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ سیاحت کے شعبہ میں اشتراک کار میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی ہے ، وزیر خزانہ اسد عمر

جمعہ 22 مارچ 2019 18:14

ملائیشین وزیر اعظم اور عمران خان کے درمیان ملاقات ، 5 بڑے منصوبوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشیائی ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان یہاں وزیراعظم ہائوس میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور وہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو متاثر کن شخصیت قرار دیا جن کے وژن کی بدولت ملائیشیا ایک ترقی یافتہ اور جدید ملک بنا ہے۔ بعدازاں دونوں رہنمائوں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جس میں تجارت، آٹو موبائل، زراعت، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ بالخصوص حلال گوشت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا احاطہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ اہمیت کے تمام تر شعبہ جات بالخصوص قومی اقتصادیات کو نقصانات سے بچانے کیلئے معاشرہ میں انسداد بدعنوانی کے شعبہ کا احاطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو بدعنوانی سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں ایک کتاب تحفہ کے طور پر بھی پیش کی کیونکہ یہ دونوں رہنمائوں کی دلچسپی کا موضوع ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی ملائیشیا کو اینٹی ٹینک میزائل کی برآمد کے بارے میں پہلے سے دستخط شدہ معاہدہ پر تیز تر عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں آئندہ ایوی ایشن نمائش میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے مظاہرے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ سیاحت کے شعبہ میں اشتراک کار میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔اسد عمر نے کہاکہ ملائیشیا کیساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات