مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وفاق المدارس

جمعہ 22 مارچ 2019 18:14

مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وفاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، مولانا انوار الحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ کی جسارت کرنے والے عناصر اور ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر نشان عبرت بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مشترکہ بیان میں وفاق المدارس العربیہ کے قائدین نے کہا کہ غیر متنازعہ اور ہر دلعزیز شخصیت پر قاتلانہ حملہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ بہت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ وفاق المدارس کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ اس حملہ کے پس پردہ عوامل اور اسباب سے قوم کو آگاہ کیا جائے اور حملہ کی جسارت کرنے والوں اور ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر نشان عبرت بنایا جائے۔ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ علماء کرام، اہم شخصیات اور دینی اداروں کی حفاظت کا معقول انتظام کیا جائے تاکہ وطن عزیز کو ہر قسم کی انارکی اور فساد سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :