افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران دو امریکی فوجی مارے گئے،نیٹو کی تصدیق

امکان ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت چوبیس گھنٹوں کے بعد ظاہر کر دی جائے گی،بیان

جمعہ 22 مارچ 2019 18:31

افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران دو امریکی فوجی مارے گئے،نیٹو کی ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) افغانستان میں ایک فوجی آپریشن کے دوران کم از کم دو امریکی فوجی مارے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایک بیان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے بتایا گیا کہ افغانستان میں ایک فوجی آپریشن کے دوران کم از کم دو امریکی فوجی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

نیٹو کے افغانستان میں جاری ریزولیوٹ اسپورٹ مشن نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ان دونوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے مقام اور وقت کی تفصیل بیان نہیں کی ۔

قوی امکان ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت چوبیس گھنٹوں کے بعد ظاہر کر دی جائے گی۔ نیٹو کے بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکی فوجیوں کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہ کرنے کی وجہ امریکی وزارت خارجہ کی پالیسی کا احترام ہے۔ رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :