وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اٹک میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جا ں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعہ 22 مارچ 2019 18:34

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اٹک میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اٹک کے نواحی گائوں میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔