ایڈورڈ کالج صوبہ کا ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جس کی مزید بہتری و ترقی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے،شاہ فرمان

ہم نے اپنے بچوں کو وقت حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بہترین تعلیم فراہم کرنی ہے،،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان

جمعہ 22 مارچ 2019 18:39

ایڈورڈ کالج صوبہ کا ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جس کی مزید بہتری و ترقی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ایڈورڈ کالج صوبہ کا ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جس کی مزید بہتری و ترقی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے، ہم نے اپنے بچوں کو وقت حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بہترین تعلیم فراہم کرنی ہے تاکہ اس صوبہ اور ملک کو ذی شعور اور قابل نسل فراہم کر سکیں۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ایڈورڈ کالج کے فیکلٹی ارکان کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر نظام الدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیکلٹی ارکان نے مذکورہ کالج کے تعلیمی معیار کی بہتری و ترقی کیلئے مختلف تجاویز بھی گورنر خیبر پختونخوا کو دیں جن میں کالج کے آزادانہ آڈٹ کرانے سمیت کالج ملازمین کیلئے سروس اسٹرکچر اور بورڈ آف گورنرز میں کالج اسٹاف کی نمائندگی میں اضافہ کی تجویز بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے فیکلٹی اراکین کی تجاویز کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شامل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو اپنی سمت کا پتہ ہونا چاہئے، ہم نے تمام تعلیمی اداروںکو ایک ایسا نظام دینا ہے جس میں میرٹ، شفافیت کو یقینی بنایا جائے، شعبہ تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :